فیصل آباد واقعہ پر افسوس ہے ، عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے پورے ملک کو برباد کررہے ہیں ، احسن اقبال، ملک کے اندر ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ، عمران خان انتشار کی سیاست کررہے ہیں،عمران خان کی حکومت مخالف تحریک سمجھ سے بالاتر ہے خدشہ ہے کئی ملک میں خانہ جنگی نہ شروع ہوجائے ، عمران خان کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں ، ہر پلان کا ایک ہی مقصد ہے عمران خان وزیراعظم بن جائیں ،سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 9 دسمبر 2014 08:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے اندر ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ، عمران خان انتشار کی سیاست کررہے ہیں ، فیصل آباد واقعہ پر افسوس ہے ، عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے پورے ملک کو برباد کررہے ہیں ، عمران خان کی حکومت مخالف تحریک سمجھ سے بالاتر ہے خدشہ ہے کئی ملک میں خانہ جنگی نہ شروع ہوجائے ، عمران خان کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں ، پلان اے ،بی ، سی ، ڈی ، ایف ، ایکس وائے ، زیڈ کا ایک ہی مقصد ہے عمران خان وزیراعظم بن جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سٹرٹیجی پروگرام پی ایس ایس ٹی کے زہر اہتمام غربت ، کھپت ، فوڈ سکیورٹی اور غذایت کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ ہم ملک کے اندر ترقی کی سیاست کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب عمران خان جلاؤ گھیراؤ اور ماڑ دھاڑ کی سیاست کررہے ہیں فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں عمران خان کوچاہیے کہ ہڑتالوں کی کال واپس لے کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں عمران خان خود کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ بات چیت پر یقین نہیں رکھتے عمران خان کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرے احتجاج ہڑتالیں سمجھ سے بالاتر ہیں ملک کے اندر ترقیاتی کام ہورہے ہیں جن کو روکنے کیلئے عمران خان ہڑتالوں کی کالیں دے رہے ہیں اور گلی کوچوں میں ان کے تربیت یافتہ لوگ غل غپاڑہ کرکے سیاستدانوں ں کو تنگ کررہے ہیں ہم نے نوے کی دہائی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک چلائی تھی مگر اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے کبھی بھی استعمال نہیں کئے جس طرح پی ٹی آئی کے لوگ جگہ جگہ کررہے ہیں ایسے ہتھکنڈوں کی وجہ سے لوگوں کا جمہوریت پر یقین ختم ہورہا ہے ملک کے اندر پہلے ہی غربت اور شدید غذائی قلت کا سامنا کررہا ہے ہمارے بچے 44فیصد غذائی قلت کا شکار ہیں حکومت اس سے کیسے نمٹے اس پر کام کررہی ہے دوسری طرف عمران خان انتشار کی سیاست کررہے ہیں تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے خود کہا تھا کہ عمران خان کی سیاست کا محور لاشیں گرانا ہے طاہر القادری نظام کا حصہ نہیں تھے لیکن انہوں نے نظام کے اندر رہ کر نظام کو تبدیل کرنے کی جو بات کی ہے وہ خوش آئند ہے دوسری جانب عمران خان نظام کے اندر رہ کر نظام کو برباد کررہے ہیں عمران خان کے سارے پلان ایک ہی ہے وہ جادو کی چھڑی ڈھونڈ رہے ہیں جو ان کو فوراً وزیراعظم بنا دے عمران خان نواز لیگ کو ترقیاتی کام میں رکاوٹ بن رہے ہیں تاکہ نواز لیگ اگلے عام انتخابات تک اپنی کارکردگی بہتر نہ سکے عمران خان سے ایک صوبہ تو بنایا نہیں جاسکتا وہ پورے ملک کی بات کرتے ہیں پنجاب کے اندر میٹرو بس منصوبہ اپنے وسائل سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جبکہ کے پی کے اندر بیرونی قرضوں سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں۔