عمران خان کا پلان اے اور بی ناکام ہوگیا تو وہ پلان سی کے ذریعے پاکستان اور جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،پرویز رشید، روزمرہ معمول کیمطابق زندگی کا پہیہ چل رہاتھاکہ پی ٹی آئی کے چند مسلح جتھوں نے سکولوں میں گھس کر سکول بند کرائے، معصوم بچوں کو سکولوں سے نکالنے کی کوشش کی،فیصل آباد کے شہریوں اور سکولوں کے بچوں نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کیا، پی ٹی آئی کے تربیت یافتہ لوگوں نے فیصل آباد میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور سٹرکوں پر ٹائر جلاکر روڈ بلاک کیے، وزیراعظم ہاؤس میں ماروی میمن و دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 9 دسمبر 2014 08:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا پلان اے اور بی ناکام ہوگیا تو وہ پلان سی کے ذریعے پاکستان اور جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، روزمرہ کیمطابق زندگی کا پہیہ چل رہاتھاکہ پی ٹی آئی کے چند مسلح جتھوں نے سکولوں میں گھس کر سکول بند کرائے ہیں۔ معصوم بچوں کو سکولوں سے نکال نکالنے کی کوشش کی لیکن فیصل آباد کے شہریوں اور سکولوں کے بچوں نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کیا۔

پی ٹی آئی کے تربیت یافتہ لوگوں نے فیصل آباد میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور سٹرکوں پر ٹائر جلاکر روڈ بلاک کیے ۔وہ پیر کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں رکن قومی اسمبلی ماروی میمن و دانیال عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیراطلاعا ت ونشریات پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پلان اے ،بی ناکام ہوگیاہے اور پلان سی کے ذریعے وہ پاکستان اور جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا عمران خان کے پلان کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کی جمہوریت پسند قوتیں اکٹھی ہوگئی تھیں اور پی ٹی آئی کے ناپاک عزائم کا مسترد کیا۔ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنے ختم ہوجائیں گے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کیا ہے ۔ عمران خان رات کے وقت صرف چند درجن لوگوں کے ساتھ شام کے وقت دھرنا دیتے ہیں اور لوگوں کو تقریر سناتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا تھا کہ فیصل آباد میں پرامن احتجاج کیا جائے گا اور لوگوں کے کاروبار کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ عمران خان نے شاہ محمود قریشی کی تردید پر بھی پانی پھرتے ہوئے شٹ اپ کال دے دی ہے۔ جس طرح وہ مذاکرت میں شاہ محمود قریشی کو شٹ اپ کال دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کے فیصل آباد کے شٹرڈاؤں کے اعلان کو مستردکیا اور اپنے کاروبار کو بند نہیں کیا۔

سول سوسائٹی ،جمہوری قوتیں ،فیصل آباد کے شہریوں نے پی ٹی آئی کی شٹر ڈاؤں کال کو یکسر مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا آج صبح کے وقت فیصل آباد میں معمول کے مطابق سکول ،کالج اور دیگر تعلیمی ادارے کھل گئے تھے۔ روزمرہ کیمطابق زندگی کا پہیہ چل رہاتھاکہ پی ٹی آئی کے چند مسلح جتھوں نے سکولوں میں گھس کر سکول بند کرائے ہیں۔ معصوم بچوں کو سکولوں سے نکال نکالنے کی کوشش کی لیکن فیصل آباد کے شہریوں اور سکولوں کے بچوں نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کیا۔

انہوں نے کہا جس طرح سوات کی ایک بچی نے شدت پسندوں کے سامنے اپنی آواز بلندکی اورتعلیم کے لیے آواز بن گئی اسی طرح فیصل آباد کے لوگوں نے بھی پی ٹی آئی کی احتجاج کال کی ناکام بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے تربیت یافتہ لوگوں نے فیصل آباد میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور سٹرکوں پر ٹائر جلاکر روڈ بلاک کیے ۔ پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان کئی ماہ سے اپنے کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی تربیت دے رہے ہیں ۔

عمران خان کو اخلاقی جرات کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فیصل آباد میں ہونے والی قتل وغارت اور غنڈہ گردی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں ایک قیمتی جان دنیا سے چلی گئی حکومت اس خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور قتل کی سخت مذمت کرتی ہے ۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بنادی ہیں اور قاتل کو گرفتار کرکے سزا دی جائے گی۔

وفاقی وزیرنے کہا عمران خان کو فیصل آباد میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لوگوں نے عمران خان کی کال کو مسترد کیا ہے ۔ عمران خان کو اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کرنی چاہیے۔ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کہتے ہیں کہ لاہور میں بھی جلاؤ گھیراؤ کیا جائے گا اور سٹرکوں کو بلاک کیاجائے گا۔ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

عمران خان کی جلاؤ گھیراؤ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ عمران خان جن لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ کی تربیت دیتے ہیں وہ جمہوریت میں نہیں چل سکتا ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی رانا ثناء اللہ کے گھر پر دھاوابولے گی تو عمران خان کا گھر بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا حکومت صبر وبرداشت کا مظاہر ہ کررہی ہے ۔ حکومت نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی ہے لیکن تشدد کرنے کی نہیں دی ہے۔

عمران خان کو فیصل آباد میں ہونے والی انسانی جان کے نقصان کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ پارلیمانی طریقہ اختیار کریں نہ کہ تشدد آمیز ۔ پرویز رشید نے کہا مسلم لیگ نواز اور دیگر سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں ۔ جلاوطنی اختیارکی ،کوڑے کھائے ۔جیلوں میں قید وصعوبت کی تکلفیں برداشت کیں ۔

کچھ سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پھانسی قبول کی لیکن جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچایا ۔ عمران خان جمہوریت اور پاکستان کے لیے خطر ناک ہیں ۔ عمران خان کے اشتعال انگیز بیانات سے پاکستان کی جمہوریت اور ملک کو نقصان ہو رہا ہے ۔ عمران خان کو اس وقت سیاست کا موقع ملا ہے جب پاکستان میں جمہوریت ہے آمریت نہیں ہے ۔ عمران خان کو پارلیمانی نظام کے مطابق اپناکردار ادا کرنا چاہے ۔ انہوں نے کہا عمران خان اپنے قبلہ درست کریں تب حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرت کرے گی۔