وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا، تحریک انصاف سے معاملات بارے میں مشاورت کی جائے گی

منگل 9 دسمبر 2014 08:23

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء ) وزیراعظم محمدنواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے اہم مشاورتی اجلاس آج منگل کو طلب کرلیا ۔ اجلاس میں تحریک انصاف سے معاملات بارے میں مشاورت کی جائے گی ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت اہم رہنما اور وزراء شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی سربراہی وزیراعظم خود کرینگے اور تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات پر مشاورت کی جائے گی واضح رہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پہلے ہی ہدایت کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعطل کا شکار ہونے والے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرئیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چند روز قبل صحافیوں کو بتایا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے فوراً بعد مذاکرات دوبارہ شروع کئے جائیں گے جہاں سے معطل ہوئے تھے اس سلسلے میں آ ج اجلاس بہت اہم ہے کیونکہ فیصل آباد میں ہونے والے حالیہ جھڑپوں کے بعد دونوں جماعتوں کے مابین مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنا ایک مشکل امر ہے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تیس نومبر کے جلسے میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا اعلان کیا تھا ۔