امام حرم شیخ عبد الرحمن السدیس صحتمند اور خیریت سے ہیں ،بیا ن

پیر 8 دسمبر 2014 07:28

مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء ) حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ اور امام حرم شیخ عبد الرحمن السدیس صحتمند اور خیریت سے ہیں ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی کلپ نو صفر کی شام کی ہے ،یہ واقعہ نو صفر کی شام کا ہے جب وہ نماز مغرب کی امامت کر رہے تھے گلے میں تکلیف ہوئی جسکے بعد انہوں طبی معانہ کروایا ،رپورٹ صحیح آئی اور اب بلکل صحت یاب ہیں ۔ اتوار کے روز انہوں نے مغرب کی نماز کی امامت کی ہے صحت یابی کے ساتھ ۔