سانحہ ماڈل ٹاؤن، گواہوں کو طلب کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار دینے کا فیصلہ

پیر 8 دسمبر 2014 07:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گواہوں کو طلب کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقاتی ٹیم نے اشتہار دینے کے لیے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی گواہ نے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔ تحقیقاتی ٹیم عوامی تحریک کو بیان ریکارڈ کرانے کیلیے اب تک چار جبکہ دیگر گواہوں کو ایک نوٹس جاری کر چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اخبارات میں اشتہار کے باوجود اگر کوئی پیش نہ ہوا تو ٹیم یکطرفہ کارروائی کرے گی۔