21حلقوں میں دھاندلی کے ثبو ت مل گئے ،رپورٹ تیار، نئے چیف الیکشن کمشنر کو پیش کی جائے گی،ذرائع

پیر 8 دسمبر 2014 07:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء) انتخابی ٹربیونل کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ رواں ہفتے نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس محمد رضاخان کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹریبونل کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کے 21 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت ملے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 حلقوں میں منظم دھاندلی جبکہ 6 حلقوں میں جزوی دھاندلی ثابت ہوئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ انتخابی ٹریبونل نے 15 حلقوں میں انتخابات کو کالعدم قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے 8 حلقوں 2 میں آزاد‘ ایک میں پی ٹی آئی اور ایک میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار دھاندلی کرکے کامیاب ہوئے تھے۔