وزیراعظم نے اسحق ڈار کو تحریک انصاف سے مذاکرات کی اجازت دے دی، وزیر خزانہ کو مذاکرات کے ٹرمز اینڈ ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت

پیر 8 دسمبر 2014 07:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مذاکرات کے ٹرمز اینڈ ریفرنس جلد تیار کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے اور روانگی سے قبل وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے جلد ٹرمز اینڈ ریفرنس تیار کرلیں تاکہ مذاکرات کے حوالے سے مزید تاخیر نہ ہو اور جلد مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھالئے جائیں۔