کسی کو گن پوائنٹ پر مذاکرات کیلئے آمادہ نہیں کر سکتے،تحریک انصاف فیصل آباد کا شو کرلے پھر کوئی فیصلہ کریں گے، اسحاق ڈار ، عمران خان مذاکرات کے دوران احتجاج ملتوی کردیں‘ آئین کے اندر رہ کر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو

پیر 8 دسمبر 2014 07:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء) ووفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کسی کو گن پوائنٹ پر مذاکرات کیلئے آمادہ نہیں کر سکتے،تحریک انصاف فیصل آباد کا شو کرلے پھر کوئی فیصلہ کریں گے، عمران خان مذاکرات کے دوران احتجاج ملتوی کردیں‘ آئین کے اندر رہ کر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ احتجاجی سیاست سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے تحریک انصاف ملکی معیشت کیلئے دھرنا ختم کردے۔

آئین کے اندر رہ کر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا میں کمی ہوئی ہیں اس لئے پاکستان میں بھی کم ہوئی ہیں۔ پاکستان میں ایک مینکنزم موجود ہے اوگرا کے نام سے ادارہ ہے جو سارا سال سے کام کررہا ہے،تیل کی قیمتیں عالمی منڈی کے ساتھ منسلک ہیں‘ عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ دھرنے کی وجہ سے پٹرولیم کی قیمتیں کم کی ہیں تو خوش فہمی کی بات ہے۔

(جاری ہے)

عمران کے دھرنے کی وجہ سے قیمتیں کمی نہیں ہوئیں یہ ان کی خوش فہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو گارنٹی دی تھی کہ اتوار کو ملیں گے اور مذاکرات کا معاملہ آگے بڑھایا جائے گا۔ عمران خان مذاکرات کے دوران احتجاج ملتوی کردیں ‘ گن پوائنٹ پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کر سکتے۔