آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چین کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات ، دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا

پیر 8 دسمبر 2014 07:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے چین کے اعلی سطحی وفد کی ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چین کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چینی وفد کی قیادت چینی پبلک سکیورٹی کے وزیر نے کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے بھی چینی وفد کو آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے پاک فوج کی کامیابیوں بارے آگاہ کیا جس پر چینی وفد نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور پاکستان کے کردار کو سراہا۔