شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملہ ، دہشت گردوں کا اہم کمانڈر استاد فاروق سمیت4ہلاک ،2 زخمی، حملے کے نتیجے میں شدت پسندوں کا گھر مکمل طور پر تباہ ،علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی سطح پر پروازوں کا سلسلہ جار ی،پاکستان میں اتوار کو کوئی امریکی ڈرون حملہ نہیں ہو،عسکری ذرائع

پیر 8 دسمبر 2014 07:10

شما لی وزیرستان( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء ) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک سنیئر کما نڈر سمیت 4 شدت پسند ہلاک جبکہ2 زخمی ہو گئے۔دہشت گردوں کا اہم کمانڈرعمر فاروق کا ساتھی استاد فاروق مارا گیا۔

(جاری ہے)

سرکار ی ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے گزشتہ صبح شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے سرحدی علاقے خڑ تنگی میں شدت پشندوں کے ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک سنیئر کما نڈر 4 شدت پسند ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے حملے کے نتیجے میں شدت پسندوں کا گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ذرائع کے مطابق شدت پسند اس گھر کو شدت پسند کاروائیوں کے لئے مرکز کے طور پر استعمال کر تے تھے ۔

امریکی ڈرون حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی سطح پر پروازوں کا سلسلہ جار ی رہا دوسری جانب فوجی ذرائع نے پاکستانی حدود میں اتوار کے روز امریکی ڈرون حملے کی تردید کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز پاکستانی حدود میں امریکی ڈرون حملہ نہیں ہوا، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔