وزیراعظم نواز شریف کی برطانیہ کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپسی ، ہیتھرو ائرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے وزیراعظم کو رخصت کیا ، وزیراعظم کا دورہ برطانیہ نہایت ہی کامیاب رہا ، پاکستانی ہائی کمشنر

اتوار 7 دسمبر 2014 09:13

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف برطانیہ کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔لند ن سے وطن واپسی پر ہیتھرو ائرپورٹ پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے وزیراعظم کو رخصت کیا ۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے دورے پر جہاں وزیراعظم نے افغانستان پر لندن کانفرنس میں شرکت کی اس موقع پر ڈیون کیمرون ، ویلز کے پرنس ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور پرنس کریم آغا خان سے بھی علیحدہ علیحد ملاقاتیں کیں جبکہ برطانیہ کے اہم وزراء اورورلڈ بینک کے سینئر عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ۔

وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے روانگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ برطانیہ نہایت ہی کامیاب رہا اس دورے سے نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ ملا بلکہ پورے خطے کے تناظر میں بھی یہ دورہ انتہائی سازگار رہا ۔