الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹریبونل کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ تیار کر لی، آئندہ ہفتے پیش پیش کی جائے گی

اتوار 7 دسمبر 2014 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ٹریبونل کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ تیار کر لی ہے،رپورٹ آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن کو پیش پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انتخابی ٹریبونل کی اٹھارہ ماہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائے گی جس میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کے 21حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت ملے ۔ذرائع کے مطابق 15انتخابی حلقوں میں انتخابات کالعدم قرار دیے گئے ۔زیادہ دھاندلی مسلم لیگ کے 8حلقوں میں ہوئی، 3 آزاد امیدوار اور ایک جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار ملوث پائے گئے۔