آئین توڑنے کے جرم میں صرف ایک شخص کو گرفتار کیا گیا: الطاف حسین

اتوار 7 دسمبر 2014 09:11

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ آئین توڑنا غداری ہے تو چیف جسٹس نے پرویز مشرف سے وفاداری کا حلف کیوں لیا۔ ملک میں عدالتیں آزاد نہیں مشرف نے ایمر جنسی ساتھیوں کے مشورے سے لگائی سزا صرف ایک شخص کو دی گئی۔ پاکستان آکر آرٹیکل چھ کے خلاف مقدمہ لڑیں گے۔ فیصلہ غلط ثابت نہ کر سکے تو سزا بھگتنے کو تیار ہیں فیصلہ حق میں ہوا تو سب کوآ رٹیکل چھ کے تحت سزا دی جائے۔

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ہر کسی کو سپورٹ کرتی ہے عدالتیں آ ج بھی آزاد نہیں۔ پرویز مشرف نے ایمر جنسی ساتھیوں کے مشورے سے لگائی لیکن نآرٹیکل چھ صرف انہی پر لاگو ہوا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم قائد نے کہا کہ ملک کو کمال اتاترک جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ملک میں آرمی کو آئینی کردار دیا جائے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی واپس لائیں گے۔

لوٹ مار کرنے والے بھی اندر ہونگے دہری شہریت والے ملک میں الیکشن نہیں لڑ سکتے تو پھر کوئی بھی نہیں لڑ سکتا۔ اسٹیبلشمنٹ انہیں بھی اسلا م آباد میں دھرنے کی اجازت دے۔ حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر چیئرمین بحریہ ٹاوٴن ملک ریاض حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ سابق وزیر تعلیم کا بیان متعصابانہ ہے کسی اور ملک کا وزیر تعلیم ایسا بیان دیتا تو اس کو سزا ملتی۔