سکھر، ڈا کٹر خالد سومرو کے قتل میں مزید اہم پیش رفت ، لا ہور سے سندھ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت کو دھر لیا گیا ، مزید آٹھ افراد مشتبہ افراد بھی گرفتار، دو دن کے اندر مزید اہم انکشافات ہو نے کا امکان

اتوار 7 دسمبر 2014 09:02

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء) ڈا کٹر خا لد محمود سو مرو کے قتل میں مزید ایک اہم پیش رفت ، لا ہور سے سندھ سے تعلق رکھنے والی ایک اہم شخصیت کو دھر لیا گیا ، مزید آٹھ افراد مشتبہ افراد بھی گرفتار، دو دن کے اندر مزید اہم انکشافات ہو نے کا امکان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر میں ایک ہفتہ قبل گلشن اقبال کو لو نی کے علاقے میں واقع ایک مد رسے میں علی الصبح مسلح ملزمان کی جا نب سے نما ز کی ادائیگی کے دوران شہید کیے گئے جمعیت علما ئے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خا لد محمود سو مروکے قتل کیس میں مزید پیش رفت ہو گئی ہے اور سکھر پو لیس نے لا ڑکا نہ ، شکا رپور ، خیرپور اور سکھر کے علاقوں میں چھا پے ما ر کر وہاں سے اس کیس میں مطلوب مزید آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ سکھر پو لیس کی جانب سے پنجاب بھیجی گئی تین ٹیموں نے پنجاب کے دارالحکومت لا ہور میں کا روائی کر تے ہو ئے سندھ سے تعلق رکھنے والی ایک اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا ہے بتا یا جا تا ہے کہ پو لیس کے چھا پے کے دوران مذکو رہ شخصیت نے فرار ہو نے کی کو شش بھی کی مگر پو لیس نے اس کی کو شش ناکام بنا دی اور ان کو دھر لیا ہے پو لیس ذرا ئع کے مطابق ڈا کٹر خا لد محمود سو مرو کے قتل کیس میںآ ئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران مزید اہم پیش رفت ہو نے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :