اسلام آباد‘ وزیر خزانہ کی زیرصدارت ایل این جی کی درآمد پر موجودہ صورتحال کے جائزہ کیلئے اجلاس،اجلاس میں ایل این جی کی قیمت ‘ پاور سیکٹر میں اس کی افادیت اور درآمد پر شفافیت کے ساتھ قیمت کی ادائیگی کے حوالے سے امور پر غور

اتوار 7 دسمبر 2014 09:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر سینیٹر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت نے ہفتہ کے روز وزارت خزانہ میں ایل این جی کی درآمد پر موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل این جی کی قیمت پاور سیکٹرمیں اس کی افادیت اور ایل این جی کی درآمد پر شفافیت کے ساتھ قیمت کی ادائیگی کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق بریفننگ میں بتایا گیا کہ مارچ 2015 ء کے اختتام پر چار سو مکعب فٹ یومیہ ایل این جی ملک میں دستیاب ہوگی۔ اس سے ہزار میگاواٹ بجلی بھی نیسنل گرد میں آسکے گی جبکہ مزید دو ہزار میگاواٹ کیلئے بھی یہ فیول کارآمد ثابت ہوگا۔ اس کے ساتھ بجلی کی فی یونٹ میں بھی کمی ہوگی اور اس سے 200 سے 400 ملین ڈالر کی سالانہ بچت ممکن ہوسکے گی۔ بریفنگ کے بعد وزیر خزانہ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سی این جی کی درامد کے لیے درکار رقم فوری جاری کی جائے جبکہ اس حوالے سے نظام بھی واضح کیا جائے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم کی ایل این جی کی قیمت خریداری اور اس حوالے سے حائل رکاوٹیں جلد دور کرنے کی خصوصی ہدایات کا بھی حوالہ دیا۔

متعلقہ عنوان :