خان صاحب بہت ہوگیا اب جھوٹ کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں،پرویز رشید،حکومت مذاکرات کی میز پر بیٹھی ہے‘ تحریک انصاف کے لوگ مذاکرات کی میز سے اٹھ کر گئے،مذاکرات کیلئے ماحول کا خوشگوار ہونا ضروری ہے ،بیان

اتوار 7 دسمبر 2014 08:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کی میز پر بیٹھی ہے‘ تحریک انصاف کے لوگ مذاکرات کی میز سے اٹھ کر گئے مذاکرات کیلئے ماحول کا خوشگوار ہونا ضروری ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اب ہر محاز پر پسپا ہو چکے ہیں‘ عدالت میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خان صاحب بہت ہوگیا اب جھوٹ کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں۔ عمران خان جس پارلیمنٹ کو جعلی کہتے ہیں اس سے بھاری تنخواہیں بھی لیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تحریک انصاف کے رہنامئوں کومذاکرات کی اجازت دیں۔ مذاکرات کی میز سے تحریک انصاف کے لوگ اٹھ کر گئے تھے ۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر کے تاجروں نے جلاؤ گھیراؤ اپیلیں مسترد کردیں۔