وزیراعظم اور قائدحزب اختلاف سے عدالتی فیصلے کی تلوار ہٹ گئی ،وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کردیاہے ،وفاقی حکومت نے مستقل چیف الیکشن کمشنر کے طورپر جسٹس سردار رضاخان کی تقرری کے نوٹیفکیشن کی کاپی سپریم کورٹ ارسال کردی ،جسٹس انور ظہیر جمالی آج سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کاعہدہ چھوڑ دیں گے

جمعہ 5 دسمبر 2014 05:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2014ء )وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور قائدحزب اختلاف سید خورشید احمدشاہ پر سے عدالتی فیصلے کی تلواراترگئی ہے اور وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کردیاہے ،وفاقی حکومت نے مستقل چیف الیکشن کمشنر کے طورپر جسٹس سردار رضاخان کی تقرری کے نوٹیفکیشن کی کاپی سپریم کورٹ ارسال کردی ہے جس کے بعدجسٹس انور ظہیر جمالی آج جمعہ سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کاعہدہ چھوڑ دیں گے جس کاسپریم کورٹ پہلے ہی حکم جاری کرچکی ہے سپریم کورٹ نے 8دسمبرکواس کاجواب طلب کررکھاتھااور حکومت پرواضح کردیاتھاکہ عدالت اپنے جج سپریم کورٹ جسٹس انورظہیر جمالی کوپانچ دسمبر کوواپس بلالیں گے آج سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت بھی ختم ہورہی تھی اور وفاقی حکومت بھی نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے