عمران خان اورمیں جمہوریت بچانے کی کوشش کررہے ہیں ،ملکی سیاسی صورتحال تین ماہ میں واضح ہوجائے گی ،شیخ رشیداحمد،نوازشریف مذاکرات میں سنجیدہ ہیں توآئی ایس آئی اورآئی بی کے نمائندے بٹھائیں ،معاملے کاحل صرف مڈٹرم الیکشن میں ہی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 3 دسمبر 2014 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ عمران خان اورمیں جمہوریت بچانے کی کوشش کررہے ہیں ،ملکی سیاسی صورتحال تین ماہ میں واضح ہوجائے گی ،نوازشریف مذاکرات میں سنجیدہ ہیں توآئی ایس آئی اورآئی بی کے نمائندے بٹھائیں ۔معاملے کاحل صرف مڈٹرم الیکشن میں ہی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذاکرات جتنامرضی ہوتے رہیں الیکشن ہی آخری حل ہیں ،عوام نے دھرنے میں نئے پاکستان کی بنیادرکھ دی ،نوازشریف سے ٹکڑانے کیلئے صرف عمران ہی ہیں انہیں میں جانتاہوں وہ آخری حدتک لڑیگا۔

انہوں نے کہاکہ قوم چاہتی ہے کہ مڈٹرم الیکشن ہوں ،جن لوگوں نے دھاندلی کی ہے ان کوسزاملنی چاہئے ،نوازشریف ٹیکس چورہیں ہرادارے میں اپنے تعلقات والے لوگ لگادیئے گئے ہیں ،نوازشریف اوراسحاق ڈارنے سچ بولاتوان کی سیاست کاآخری دن ہوگا۔