کراچی آپریشن کے دوران 242دہشتگرد ہلاک،35مغوی بازیاب،18رینجرز اہلکار شہید اور 51زخمی ہوئے،7618 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر4146 مختلف ہتھیار برآمد کئے گئے،ترجمان رینجرز

بدھ 3 دسمبر 2014 08:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء)رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے دوران 242دہشتگرد ہلاک،35مغوی بازیاب،18رینجرز اہلکار شہید اور 51زخمی ہوئے،7618 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر4146 مختلف ہتھیار برآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں4ستمبر سے جاری آپریشن کے دوران کل4147چھاپے مارے گئے اور کارروائی کے دوران242دہشتگردی گرد ہلاک ہوئے،ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران35 مغویوں کو بازیاب کردیاگیا،آپریشن کے دوران7618 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور تفتیش کے بعد ساڑھے3ہزار کو پولیس کے حوالے کیا گیا،گرفتار ہونے والوں میں 178ٹارگٹ کلر،230بھتہ خور اور35اغواء کار بھی شامل ہیں،ملزمان سے6146 مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں