قازق صدر نور سلطان نذر بایوف کی اپنے ترکمانستانی ہم منصب سے ملاقات ،قازقستان نے ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان ، انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا، ہم ترکمانستان کے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر کی حمایت کرتے ہیں ، اہم منصوبے میں شامل ہوں گے، قازق صدر

بدھ 3 دسمبر 2014 08:47

اشک آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء ) قازقستان نے ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان ، انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان قازق صدر نور سلطان نذر بایوب نے اپنے ترکمانی ہم منصب سے اشک آباد میں ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

قازق صدر نے کہا کہ ہم ترکمانستان کے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر کی حمایت کرتے ہیں اور اس اہم منصوبے میں شامل ہوں گے دونوں صدور نے کہا کہ تیل ، توانائی ، ٹرانسپورٹ کے شعبے دوطرفہ معاشی تعاون کے اہم شعبے ہیں تاپی منصوبے کی ابتدائی دستاویزات پر اشک آباد میں شریک ممالک کے مابین 2010ء میں دستخط کئے تھے پائپ لائن کا ڈیزائن 33بلین کیوبک فیٹ گیس سالانہ سپلائی کے لئے بنایا گیا ہے اور اس کی مدت 30سال کے لیے ہے تاپی کی ٹوٹل لمبائی 1735 کلو میٹر ہے جو 200کلو میٹر ترکمانستان ،735 کلو میٹر افغانستان ، 800کلو میٹر پاکستان او پھر بھارت تک ہے