تحریک انصاف اور حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو کوئی غیر معمولی واقعہ ہوسکتا ہے، سراج الحق،طبقاتی نظام کا خاتمہ ضروری ہوچکا ہے، عوام کو ملک میں تعلیم اور صحت کی یکساں سہولتیں ملنی چاہئیں کیونکہ لوگ فاقوں سے مررہے ہیں،لاہور میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 دسمبر 2014 08:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو کوئی غیر معمولی واقعہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی بات ایک بار پھر چلنے کی خوشی ہے لیکن اگر دونوں فریقین نے مذاکرات نہ کیے تو کوئی غیر معمولی واقعہ رونما ہوسکتا ہے اس لیے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں اور الیکشن کمیشن کا معاملہ بھی افہام و تفہم کے ذریعے ہی حل ہونا چاہئے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کو ملک میں تعلیم اور صحت کی یکساں سہولتیں ملنی چاہئیں کیونکہ لوگ فاقوں سے مررہے ہیں اس طبقاتی نظام کا خاتمہ ضروری ہوچکا ہے۔