چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ، 4 نام شارٹ لسٹ کر دیئے گئے، شارٹ لسٹ کئے جا نے والو ں میں میاں اجمل ،جسٹس طارق پرویز،سردار رضا اور شاکر اللہ جان شامل

بدھ 3 دسمبر 2014 08:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء)چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے وزیر اعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں 4 نام شارٹ لسٹ کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر طویل مشاورت کی گئی ۔

(جاری ہے)

مشاورت کے بعد چار نام شارٹ لسٹ کئے گئے جس میں میاں اجمل ،جسٹس طارق پرویز،سردار رضا اور شاکر اللہ جان شامل ہیں جبکہ دو نام تصدق حسین جیلانی اور رانا بھگوان داس کا نام ان کی معذورت کے بعد لسٹ سے نکال دیا گیا اور تحریک انصاف کی جانب سے دیا گیا ناصر اسلم کا نام بھیلسٹ سے نکال دیا گیا اور صرف شارٹ لسٹ ہونے والے چار ناموں پر غور ہو رہا ہے ۔

وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ ہوگئے تا ہم اپوزیشن لیڈر ان سے ٹیلی فونک رابطے میں ہیں۔