پہلے کہا تھا پاکستان آگے نکل جائے گا ، دھرنے پیچھے رہ جائیں گے، میاں نوا ز شریف ، تحریک انصاف سے سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، دوہری گیم نہیں ہونی چاہیے ، پاکستان کو بند کرنے کی باتیں مناسب نہیں ، جھوٹ کی سیاست اب کامیاب نہیں ہوگی ، وزیراعظم،سمندر پار پاکستانیوں کو آئندہ انتخابات میں ووٹ کا حق مل جائے گا ،خیبر پختونخواہ کے عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا عمران خان صوبے کو مثال بنا کر دکھائیں پھر پاکستان کی باتیں کریں ، چیف الیکشن کمشنر سے متعلق اپوزیشن لیڈر سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے سب کو مل کر پاکستان کی تعمیر کرنی چاہیے ،لندن میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 دسمبر 2014 08:38

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء )وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، دوہری گیم نہیں ہونی چاہیے ، پاکستان کو بند کرنے کی باتیں مناسب نہیں ، جھوٹ کی سیاست اب کامیاب نہیں ہوگی ، پہلے کہا تھا پاکستان آگے نکل جائے گا ، دھرنے پیچھے رہ جائیں گے،سمندر پار پاکستانیوں کو آئندہ انتخابات میں ووٹ کا حق مل جائے گا ،خیبر پختونخواہ کے عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا عمران خان صوبے کو مثال بنا کر دکھائیں پھر پاکستان کی باتیں کریں ، چیف الیکشن کمشنر سے متعلق اپوزیشن لیڈر سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے سب کو مل کر پاکستان کی تعمیر کرنی چاہیے ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خود ٹیلی فون کرکے لندن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ان کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کیلئے آیا ہوں کانفرنس پاکستان اور افغانستان کے لیے اہم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغان صدر کے دورہ پاکستان میں ہونے والے فیصلوں پر عمل کرینگے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں انہیں آئندہ انتخابات میں ووٹ کا حق بھی مل جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا عمران خان صوبے کو مثال بنا کر دکھائیں پھر پاکستان کی باتیں کریں صوبے میں تعلیم کا برا حال ہے انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں بدعنوانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا بات چیت سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں مذاکرات سنجیدہ ہونے چاہیں ایک طرف احتجاج اور دوسری طرف پاکستان بند کرنے کی باتیں ہوں دوہری گیم نہیں ہونی چا ہیے ۔

مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں تحریک انصاف اگر بامقصد بات چیت کرنا چاہتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے اگلا پلان تحریک انصاف نہیں ہمارا کامیاب ہوگا پاکستان کو بند کرنے کی باتیں مناسب نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام خدمت کررہے ہیں راستہ نہ روکا جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق اپوزیشن لیڈر سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے سب کو مل کر پاکستان کی تعمیر کرنی چاہیے جھوٹ کی سیاست اب پاکستان میں کامیاب نہیں ہوگی نئے سیاستدان آکرنفرت کی سیاست کے بیج بو رہے ہیں 90کی دہائی سے ہم نکل آئے ہیں پاکستان کے ساتھ افسوسناک کھیل کھیلا جارہا ہے دھرنوں جلسوں کے بعد پاکستان بند کرنے کی باتیں سامنے آرہی ہیں قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف لندن میں افغان کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے،برطانوی اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے،وزیراعظم میاں نوازشریف منگل کی شام2روزہ دورے پر لندن پہنچے جہاں پر پاکستانی سفیر اور برطانوی حکام نے ان کا استقبال کیا،وزیراعظم 3اور4دسمبر کو لندن میں ہونے والی افغان کانفرنس میں شرکت کریں گے،اس کانفرنس کی میزبانی برطانیہ اور افغانستان کریں گے،کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی شریک ہوں گے،وزیراعظم لندن میں اپنے قیام کے دوران برطانوی اور ورلڈ بینک کے حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا استحکام باہم منسلک ہے،مستحکم خطہ جنوبی ایشیاء میں اقتصادی خوشحالی کا دور لائے گا،لندن کانفرنس پاکستان اور افغانستان کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے،واضح رہے کہ نوازشریف لندن کانفرنس میں افغانستان کے امن سفیر کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور انہیں دورے کی دعوت برطانوی ہم منصب نے دی ہے ۔