عمران خان جتنی عمر کا بچہ گمراہ ہوجائے تو اس کیلئے دعا ہی کی جاسکتی ہے، سعدرفیق،پرویز مشرف کے چمچے عمران خان کو پلان بنا کردیتے ہیں،جب عمران خان کے مزاج درست ہوں گے تب ہی ان سے بات چیت کی جائے گی، لاہور90 لاکھ افراد کا شہر ہے اسے بند کرانا کوئی تماشہ نہیں ، عمران خان ثابت کریں کہ میرے حلقے میں جعلی پیپر چھپے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ورنہ انہیں سیاست چھوڑنا ہوگی، نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 2 دسمبر 2014 05:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے چمچے عمران خان کو پلان بنا کردیتے ہیں جس کا پیسہ باہر سے آتا ہے جب کہ ان کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے اوران کی عمر جتنا بچہ گمراہ ہوجائے تو اس کے لئے دعا ہی کی جاسکتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا اعلان پاکستان کے دوست کا اعلان نہیں ہوسکتا ان کے الفاظ سے ایسا لگا کہ کوئی ملک کا دشمن بات کررہا ہے جب کہ عمران خان شہر بند کرانے والے کون ہوتے ہیں یہ شہر شاداب و آداب رہیں گے، ان کے ناپاک عزائم کا مقابلہ عوام کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور90 لاکھ افراد کا شہر ہے اسے بند کرانا کوئی تماشہ نہیں ہے، عمران خان ایک طرف دھمکیاں دیتے ہیں اور پھرمذاکرات کا کہتے ہیں اس طرح کوئی ان سے مذاکرات کیسے کرسکتا ہے، ہم ان سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے تھے مگر پھر انہوں نے دھمکیاں دی ہیں مگر ہم اب ان دھمکیوں سے بھی نمٹ لیں گے۔(جاری ہے)
سعد رفیق نے کہا کہ شہر الٰہ دین کے چراغ سے نہیں بند نہیں ہوتے، سابق صدر پرویز مشرف کے چمچے عمران خان کو پلان بنا کر دیتے ہیں جس کا پیسہ باہر سے آتا ہے، عمران خان اپنا شوق پورا کرلیں ان سے 16 دسمبر کے بعد بات کریں گے جبکہ وہ پہاڑ پر چڑھے ہوئے ہیں زمین پر اتریں تب ہم ان سے بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ثابت کریں کہ میرے حلقے میں جعلی پیپر چھپے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ورنہ انہیں سیاست چھوڑنا ہوگی، عمران خان جھوٹ بولنے کے عالمی چمپئن ہیں، جب ان کے مزاج درست اور طبیعت میں سکون آئے گا تب ہی ان سے بات کی جائے گی، اگر ان سے اس ماحول میں بات کی تو وہ مزید اوپر جاتے جائیں گے کیونکہ ان کا ارادہ مذاکرات کا نہیں ہے بلکہ ان کا مقصد صرف جمہوریت گرانا ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی منتیں نہیں کرسکتے وہ گمراہ ہوچکے ہیں، اور جب اس عمر کا بچہ گمراہ ہوجائے تو اس کے لیے دعا ہی کی جاسکتی ہے، ان کا مقصد وزیراعظم بننا ہے بھلے ملک باقی نہ رہے مگر وہ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، اب کوئی شیخیاں مارنا چاہتے تو اس کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش فیصلہ نہیں بن سکتی اگر ایسا کرنا ہے تو آئین وقانون کو آگ لگا دیتے ہیں، عمران کی تقریر سے آئین قوانین تبدیل نہیں ہوسکتے، قوانین کی تبدیلی کے لیے اسمبلی میں آنا پڑے گا مگر عمران خان بات کرنے کو تیار نہیں وہ اپنی مذاکراتی ٹیم کا بھی مذاق اڑاتے ہیں، وہ ایک غیر سنجیدہ انسان ہیں جو جلن اور حسد کا شکار ہیں اور اب لا علاج ہوتے جارہے ہیں۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے آپ کو سیاسی طور پر تباہ نہ کریں، ہم سیاست میں اپنا حریف چاہتے ہیں تاکہ اس کی تنقید پر ہم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں مگر اس طرح کا حریف کبھی نہیں سوچا تھا جسے اپنی اور دوسروں کی بھی عزت کا کوئی خیال نہ ہو، سراج الحق نے مذاکرات کی بار بار کوشش کی مگر عمران کا کوئی حال نہیں ہے وہ انوکھے لاڈلے ہیں اور ان کی عجیب سی ذہنی کیفیت ہے اور وہ جس عارضے میں مبتلا ہیں اب ان کے لیے صرف دعا ہی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو جلسہ کرنا ہے تو شوق سے کرے مگر کسی نے بلوا کیا تو ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے روکے، ہم نے عمران خان کو بلوے کی دعوت نہیں دی بلکہ انہوں نے پورے ملک میں جلسے کیے جس کو حکومت نے سہولت فراہم کی اس لیے وہ 4دسمبرکو 40 جلسے کریں ہم انہیں سہولت دیں گے لیکن اگر کسی پر حملہ ہوا تو لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 2 دسمبر 2014 کی مزید خبریں
-
کرکٹ ورلڈکپ: آئی سی سی نے وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ،پاکستانی ٹیم 9 فروری کوبنگلہ دیش جبکہ 11 فروری کوانگلینڈ کے مدمقابل آئے گی، وارارم اپ میچز کاسلسلہ 8 فروری سے 13 فروری تک جاری رہے گا ... مزید
-
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ، شاہینوں کی پرواز جاری مسلسل چوتھی فتح ، بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے ا مکانات روشن کرلئے ،بنگلہ دیش کی جانب سے 100رنز کا ہدف پاکستان نے انیس جاوید کی جارحانہ بیٹنگ ... مزید
-
25 سالہ فل ہیوز کی ناگہانی موت پر آسٹریلوی ٹیم کے ارکان صدمے کا شکار،بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اب پانچ دن کی تاخیر سے چار دسمبر کی بجائے نو دسمبر سے شروع ہوگا،سڈنی ... مزید
-
کبڈی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، افتتاحی تقریب6دسمبر کو بھارت میں ہوگی، تمام میچز بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے،مردوں کے مقابلوں میں 11ممالک جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 8ممالک کی ٹیمیں حصہ لے ... مزید
-
بنگلہ دیش کے نوجوان سپنر تائج الاسلام ایک روزہ کرکٹ میں اپنے ڈیبیو پر ہیٹرک کا اعزاز کرنیوالے تاریخ میں پہلے باؤلر بن گئے، اسلام چوتھے بنگلہ دیشی اور مجموعی طور پر 45ویں باؤلر ہیں جنہوں نے ایک روزہ ... مزید
-
عمران خان کی جانب سے ملک بند کرنے کی دھمکی پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے،شہباز شریف،عمران خان نے اس تاریخ کو ملک بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس روز پاکستان کے پہلے دشمنوں نے سازش کرکے پاکستان توڑا تھا، ... مزید
-
سپریم کورٹ نے سابق صدر مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے خلاف دائر درخواست خارج کردی، آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین شکنی ہوتی رہے اور پرویز مشرف کا ٹرائل نہ ہو جو بھی ... مزید
-
نیب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور جائزے کے لئے کوانٹیفائیڈ گریڈنگ سسٹم بہترین ہے‘ قمر زمان چوہدری،سسٹم تمام بیوروز میں مقابلے کی فضا پیدا کرے گا اور تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ اسی طریقہ ... مزید
-
اُمّ المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ کی گستاخی سُنی علماء بورڈ کاجنیدجمشیدکیخلاف قانونی کاروائی کامطالبہ،جنیدجمشیدکو فوری گرفتارنہ کیاگیاتو ملک گیراحتجاج کی کال دیں گے:سُنی علماء بورڈکے ایک سوعلماء ... مزید
-
ثبو ت پیش نہ کرنے اور عدم پیروی ،سابق صدر زرداری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
-
تھر ‘ مزید 2 بچیاں جاں بحق، 31 روز میں تعداد 130 ہو گئی،تھر میں غذائی قلت کے باعث اب تک مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 511 ہو چکی
-
پی پی 48کے آزادامیدواراحمد نواز خان نوانی کی درخواست پر مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ چیکنگ ، انعام اللہ خان نیازی 562 ووٹ لے کر کامیاب
-
وزیرآباد ، پڑوسی نے دروازے کے سامنے جانور باندھنے سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے ماں بیٹے کو مار ڈالا
-
ناسا نے ایک بار پھر خلا میں جانے کی تیاری مکمل کرلی ، تیار کردہ خلائی شٹل اپناآزمائشی سفر پر جمعرات کو روانہ ہو گی
-
داعش کے جنگجووں نے 16 عراقی سرحدی محافظ قتل کر دیے
-
بھارت ،بی جے پی اورشیوسینامہاراشٹرامیں حکومتی شراکت داری پرمتفق،مہاراشٹرامیں شیوسیناکو4وزارتیں اور8نائب وزراتیں ملیں گی
-
افغانستان‘ جنازے میں شریک افراد پر خود کش حملہ‘ دو پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی
-
مصر،عدالت نے آئی ایس کو دہشت گرد تنظیم قرارد یا
-
برازیل:ریو شہر کی سب سے بڑی اجتماعی شادی، معروف شہر ریو دی جینیرو میں تقریبا 2000 جوڑوں کی ایک ان ڈور سپورٹس کمپلکس میں شادی ہوئی جو شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی اجتماعی شادی تھی، تقریب کا نام ’آئی ڈو ... مزید
-
شامی فوج کا درعا میں بچوں، خواتین کا وحشیانہ قتل عام جاری ، لڑاکا طیاروں نے درعا شہر پر متعدد بار حملے کئے،فضائی حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی، خون کی نئی ہولی کے ارتکاب میں جان سے ہاتھ دھونے ... مزید
-
اسرائیل کی سابق فوجی دوشیزہ داعش کی حراست میں!،داعش“ کے خلاف کردوں کے ہمراہ مل کر لڑنے والی ایک اسرائیلی سابق خاتون فوجی اہلکار کی داعش کے ہاتھوں گرفتاری کی ایک نئی خبر منظرعام پر آگئی،اکتیس سالہ ... مزید
-
جدیدا ور بہتر مسلح افواج پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے لئے ناگزیر ہے،وزیر اعظم نواز شریف ،خود مختاری کا تحفظ آزاد اور خود مختار ملک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔قومی سلامتی کو در پیش چیلنجز سے ... مزید
-
وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے کام کرنے کی ہدایت،اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائیگی حکومت مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے ، نواز شریف
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کی تاریخیں تبدیل کردیں، پی ٹی آئی لاہور کو 4کی بجائے 15دسمبر کو بند کرے گی 8دسمبر کو فیصل آباد ،12دسمبر کو کراچی میں احتجاج کا فیصلہ برقرار ہے، 16کی بجائے 18دسمبر ... مزید
-
جلد بازسن لیں سیاست کوئی کرکٹ نہیں، آصف زرداری،ہمیں ایسے شیطان کا سامنا ہے جس کا نہ سر ہے اور نہ پیر اور دہشتگردی کے نام پر جو جہاد ہورہاہے اس میں مر نے اورمارنیوالے دونوں ہی کلمہ پڑھتے ہیں،جس طرح ... مزید
-
تیار رہو نیا بلا آرہا ہے، عمران خان کی نواز شریف اور آصف زرداری کو للکار،جلاوٴ گھیراوٴ کے ذریعے شہر یا ملک بند نہیں کرنا چاہتے، ، شہر کیسے بند کرنا ہے، جلد پتہ چل جائے گا، نوازشریف غلط فہمی میں نہ ... مزید
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات،امریکہ کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر پاکستان کو خراج تحسین،آرمی چیف نے امریکی وزارت خارجہ میں موجود مہمانوں کے کتابچے ... مزید
-
احتجاج کرنا پی ٹی آئی کاجمہوری حق مگر پاکستان کو کوئی بند نہیں کر سکتا‘خورشید شاہ،چیف الیکشن کمشنر کا نام پانچ دسمبر سے پہلے سامنے آجائے گاجو جج ہی ہوگا،نئے پرانے نام شامل ہیں، بتا نہیں سکتے ورنہ ... مزید
-
اضافی بیلٹ پیپرز پر الیکشن کمیشن کا یوٹرن،93لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے،اضافی بیلٹ پیپرز تکنیکی وجوہات کی بناء پر چھاپے گئے،مقصد دھاندلی نہیں،ڈی جی مسعود ملک کا بیان
-
سپریم کورٹ کی مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 24 گھنٹوں کی مہلت، معلومات ملی ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں تاخیر کی وجہ قانون میں ترمیم ہے‘ جسٹس گلزار ، ایسی کوئی بات نہیں آج عدالت میں ... مزید
-
حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا سلسلہ جہاں سے منقطع ہواتھا ، وہیں سے جوڑ لیں تو دونوں فریقوں کا بھلا ہوگا، سراج الحق، سیاست میں راستے نکالنے کی کوشش کرنی چاہیے ،عمران خان نے بھی مذاکرات کے لیے آمادگی کااظہار ... مزید
-
طاہرالقادری کے بیرون ملک علاج کا حتمی فیصلہ ان کے معالج کرینگے،ایئرایمبولینس دینے کی حکومتی پیشکش جھوٹ ہے،خرم نواز گنڈا پور، چودھری شجاعت ، پرویزالٰہی، سراج الحق اور لیاقت بلوچ کی سربراہ عوامی ... مزید
-
مسلم لیگ کو شریف براداران کے گھر کی لونڈی نہیں بننے دینگے ،مسلم لیگ کو اکٹھا کرنے کے لیے سندھ سے تحریک کا آغاز کردیا ہے ،نہ کوئی فاروڈ بلاک بنے گا اور نہ ہی نئی مسلم لیگ بنے گی ،ناراض رہنماؤں سے رابطے ... مزید
-
پاکستان نے براعظم سے براعظم تک مارکرنے والے میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے،رانا تنویر،اپنے میزائل کسی ملک کو فروخت نہیں کرینگے،آئیڈیاز متاثرکن نمائش ہے،کراچی میں آئیڈیاز 2014کے آغاز کے بعد ... مزید
-
پاکستان دہشتگردوں اورغیرملکیوں کوپاک ایران دوستانہ اوربردارانہ تعلقات کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیگا،جنرل راشدمحمود
-
جے یو آئی (ف) کا ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل پر 5 دسمبر کو ملک گیر ، یکم مارچ کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان، ڈاکٹر سومرو کی شہادت بڑا سانحہ ہے ‘قاتلوں کے پیچھے نہیں بھاگ سکتے ‘حکومت اعتراف کرے کہ وہ ... مزید
-
گھوم کر دشمن کو نشانہ بنانے والی پاکستانی بندوق دفاعی نمائش میں پیش ،یہ بندوق ’کلوز کوارٹر کمبیٹ ویپن‘ نظام کا حصہ کہلاتی ہے اور عمارتوں کے اندر چھپے دشمن کو محفوظ طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت ... مزید
-
پرویز رشیدکی انسانی حقوق کمیشن کی تشکیل میں تاخیر پر معذرت ،معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس ہے مداخلت نہیں کر سکتے،حتمی ناموں بارے کمیٹی کو سمری بھجوا چکے ہیں،حتمی فیصلہ اب وہی کرے گی،ایوان میں جواب، ... مزید
-
پاکستان میں ایبولا کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا ،ہارون نامی یہ مسافر کراچی کا رہائشی اور لائیبریا میں کام کرتا تھا، ایبولا وائرس کے شبے میں ایئرپورٹ سے ہسپتال منتقل ، جہاں اس کی سکریننگ کی جائے گی، ... مزید
-
حکومت کے مناسب اقدام کی وجہ سے رواں برس حج کے دوران شکایات انتہائی کم آئیں، سردار یوسف ،ہم اللہ کے مشکور ہیں کہ حاجیوں نے اطمینان کا اظہار کیا،عازمین حج کی تربیت کے لیے آئندہ حج سے قبل دو سے تین مرتبہ ... مزید
-
بھارت آج 4پاکستانی قیدی رہا کریگا
-
حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے تیار ہے ،دل اور دروازے کھلے ہیں،پرویز رشید،وزیراعظم نے مذاکرات کی بحال کیلئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ذمہ داری سونپ دی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
حالیہ پیش رفت اورآئندہ سال متوقع تعمیرکے آغازکے باوجودتاپی گیس پائپ لائن منصوبہ لٹک گیا
-
سپریم کورٹ سے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ نہیں آئے گا،اعتزاز احسن،پیپلز پارٹی نواز شریف کی کرپشن، خاندانی سیاست اور وزراء کے تکبر کے خلاف ہے، جب نواز شریف کے قدم ڈگما رہے ہوتے ہیں تو ان ... مزید
-
بی ایس ایف نے پاک فوج کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ، راجناتھ سنگھ ، کوئی بھی طاقت ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتی ، بیان
-
آپریشن ضرب عضب کے بعد فاٹا میں سلامتی کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے،رپورٹ،پنجاب میں جنگجو سرگرمیوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا،فاٹا میں فوجی آپریشن جبکہ پنجاب ‘ سندھ ‘ خیبر پختونخواہ میں انٹیلی ... مزید
-
عمران خان جتنی عمر کا بچہ گمراہ ہوجائے تو اس کیلئے دعا ہی کی جاسکتی ہے، سعدرفیق،پرویز مشرف کے چمچے عمران خان کو پلان بنا کردیتے ہیں،جب عمران خان کے مزاج درست ہوں گے تب ہی ان سے بات چیت کی جائے گی، ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.