بی ایس ایف نے پاک فوج کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ، راجناتھ سنگھ ، کوئی بھی طاقت ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتی ، بیان

منگل 2 دسمبر 2014 05:04

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے جب جب سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہماری فوج نے اسے منہ توڑ جواب دیا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی طاقت ہمارے ملک پر میلی آنکھ رکھنے کی جرات نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے جب جب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہمارے بی ایس ایف کے اہلکاروں نے منہ توڑ جواب دیا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے لوگ پرامن ذہنیت کے حامل ہیں لیکن اگر کوئی ہمارے قومی تفاخر کو چیلنج کرنے کی جرات کریگا تو بی ایس ایف بھرپور جواب دیگی انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے اہلکار ہمارا عظیم قومی اثاثہ ہیں جب بھی ملک کو ضرورت پڑی انہوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :