حالیہ پیش رفت اورآئندہ سال متوقع تعمیرکے آغازکے باوجودتاپی گیس پائپ لائن منصوبہ لٹک گیا

منگل 2 دسمبر 2014 05:04

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء)حالیہ پیشرفت اورآئندہ سال شروع ہونے والی متوقع تعمیرکے باوجودترکمانستان ،افغانستان ،پاکستان اوربھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبہ لٹک گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترکمانستان نے کہاہے کہ اس کے موجودہ قوانین آن شوربلاکس پرغیرملکی کمپنیوں کوپیداواری شراکت کے حقوق کی اجازت نہیں دیتے ،اس سے مذاکرات ٹہراوٴکاشکارہیں اوربہت سی غیرملکی کمپنیوں کیلئے ترکمانستان میں پائپ لائنوں کی تعمیرمیں رکاوٹ ہیں ۔

بھارتی سفیرسنیل جین نے کہاکہ ترکمانستان نے وزیرپٹرولیم دھرمیندرایرااران کوبتایاہے کہ وہ کسی بھی غیرملکی کمپنی کے ساتھ ملک سے گیس نکالنے کیلئے پیداواری شراکت کامعاہدہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ترکمانستان کی قومی آئل کمپنی کی سربراہی میں چاروں ممالک گنسورشیم قائم کریں ،تاپی پائپ لائن 33بلین مکعب فٹ گیس سپلائی کریگی

متعلقہ عنوان :