عمران خان نے دس لاکھ افراد جلسے میں لانے کا دعویٰ کیا تھا ایک لاکھ بھی نہیں لاسکے ،پرویز رشید ، مشرف اور عمران خان کو پلان دینے والا ایک ہی شخص ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 1 دسمبر 2014 08:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے دس لاکھ افراد جلسے میں لانے کا دعویٰ کیا تھا ایک لاکھ بھی نہیں لاسکے ۔ مشرف اور عمران خان کو پلان دینے والا ایک ہی شخص ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دعوؤں کے مطابق تل دھرنے کی جگہ نہیں رہنی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

عمران خان گھنٹوں انتظار کرتے رہے عوام نے جلسے میں آنے سے بائیکاٹ کردیا۔ حویلیاں کے جلسے کے مقابلے میں عمران خان کا جلسہ جلسی نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے ساڑھے دس بجے تک جلسہ ختم کرنے کو کہا تھا۔ 2002 ء کے انتخابات میں عمران خان کو ایک نشست ملی اور 2013 میں 35 نشستیں ملی پھر بھی وہ 2013 ء کے انتخابات کو دھاندلی والے انتخابات کہہ رہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے جلسے کرنے کے باوجود عمران خان اسلام آباد میں صرف چند ہزار لوگ اکٹھے کر سکے۔

متعلقہ عنوان :