نواز شریف حکومت کے پی کے حکومت کا آئینی حق نہیں دے رہی ہے صوبے کے حقوق لینے کے لیے سپریم کورٹ میں جاؤں گا، پرویز خٹک،ن لیگ کی حکومت نے ایک صوبے کے وزیراعلی کو اشتہاری قرار دیدیاہے، ن لیگ کے درباریوں کو عمران خان پر الزامات لگانے کے بجائے ن لیگ کی قیادت کا بیرون ملک میں پڑا ہوا اربوں ڈالروں کا پیسہ واپس لایا جائے، فضل الرحمان میں جرات ہے تو سامنے آکر مقابلہ کرے ،جلسے سے خطاب

پیر 1 دسمبر 2014 08:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت کے پی کے حکومت کا آئینی حق نہیں دے رہی ہے صوبے کے حقوق لینے کے لیے سپریم کورٹ میں جاؤں گا ،ن لیگ کی حکومت نے ایک صوبے کے وزیراعلی کو اشتہاری قرار دے دیاہے۔ ن لیگ کے درباریوں کو عمران خان پر الزامات لگانے کے بجائے ن لیگ کی قیادت کا بیرون ملک میں پڑا ہوا اربوں ڈالروں کا پیسہ واپس لایا جائے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے اتوار کے روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے سابق سینیٹر کو سند ھ میں قتل کیاگیا لیکن جے یو آئی ف نے پشاور میں موٹروے بندکردی ۔ کے پی کے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جہنوں نے جے یو آئی ف کے لوگوں پر تشدد نہیں کیا بلکہ پرامن طور پر احتجاج کی اجازت دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جلسے کی وجہ سے راستہ تبدیل کردیا لیکن جے یو آئی ف کے لوگوں پرلاٹھیاں نہیں چلائیں۔

فضل الرحمان میں جرات ہے تو سامنے آکر مقابلہ کرے ۔ انہوں نے کہا ن لیگ کے درباریوں کوعمران خان پر الزامات لگانے کے بجائے اپنی قیادت کے بیرون ملک میں پڑی ہوئی دولت کو واپس لانا چاہئے۔عمران خان حلال کی کمائی سے اپنے گھروں میں رہتا ہے ۔ ن لیگ کے وزراء کی آنکھوں میں بینائی ختم ہوگئی جس کیوجہ سے ان کو سچ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا ن لیگ کے درباری پرویز رشید کا الزامات لگانے کے سواکوئی اور کام نہیں ہے۔

ملک میں جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی تب تک نئے ملک کی تقدیر نہیں بن سکتی ۔ سپریم کورٹ میں اپنے صوبے کے حقوق کے لیے جاؤں گا۔ وزیراعظم نواز شریف سے اپنے صوبے کے حقوق کے لیے ملاقات کے لیے وقت لینے کی کوشش کررہاہوں لیکن وزیراعظم کے پاس وقت ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ملک کو بچانا ہے تو عمران خان کو لانا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے آج جلسے کو ناکام بنانے کے لیے آج موٹروے بند کردی لیکن کے پی کے پولیس نے تشدد نہیں کیا۔ جے یو آئی ف کے سابق سینیٹر کو سند ھ میں قتل کیا گیا لیکن احتجاج آج پشاور میں کیا گیا ہے ۔ نواز شریف اور ظالم حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لیے عمران خان کی آواز پر لبیک کہنی پڑے گی۔