تقریروں کاوقت ختم ہوچکا ،فیصلے کاوقت آگیاہے،شاہ محمود قریشی ،ملک میں تبدیلی آنے تک عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ،حکمرانوں کوپارھا پارھاکرکے منزل پائیں گے ،حکومت تحریک انصاف کے آگے نہیں ٹھہرسکتی،نوازشریف کاایک مداری ہے جس نام زرداری ہے ،جلسے سے خطاب

پیر 1 دسمبر 2014 08:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ نوازشریف کاایک مداری ہے جس نام زرداری ہے ،تقریروں کاوقت ختم ہوچکاہے ،فیصلے کاوقت آگیا،ملک میں تبدیلی آنے تک عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ،حکمرانوں کوپارھا پارھاکرکے منزل پائیں گے ،حکومت تحریک انصاف کے آگے نہیں ٹھہرسکتی ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ رات تحریک انصاف کے اسلام آبادکے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت کوللکارتے ہوئے کہاکہ حکمرانوتحریک انصاف انصاف لیکررہے گی ،ملک کے ہرقصبے میں تبدیلی کانعرہ گونج رہاہے ،اگرموجودہ نظام نہیں بدلاتوملک کبھی ترقی نہیں کرسکے گا،تقریروں کاوقت ختم ہوچکاہے ،اب وقت فیصلے کاآگیاہے ،نوازشریف کاایک مداری ہے جس کانام زرداری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تبدیلی آنے تک عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ،حکومت عوام کے آگے نہیں ٹھہرسکتی ،اسلام آبادکے جلسے نے حکمرانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔جلسوں کوجلسی کہنے والے آکردیکھ لیں،تبدیلی آگئی ہے۔