وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب کی رائے ونڈ میں ملاقات ،جلسے کے بعد پی ٹی آئی سے دوبارہ مذاکرات پر اتفاق، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،عوام نے دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا،مسلم لیگ (ن) جلسے کے بعد مذاکرات کرے گی ،وزیر اعظم

پیر 1 دسمبر 2014 08:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی رائے ونڈ میں ملاقات ۔جلسے کے بعد پی ٹی آئی سے دوبارہ مذاکرات پر اتفاق ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار وزیر اعظم نواز شریف سے رائے ونڈ میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب نے پنجاب میں جاری میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے جلد ہی مکمل ہو جائیں گے جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیاء خورونوش میں کمی آنی چاہیے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا۔مسلم لیگ (ن) جلسے کے بعد مذاکرات کرے گی ۔ملاقات میں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کا میکنزم تیار کیا جائے ۔عوام کو ریلیف دینا ہماری منشور کا حصہ ہے۔عوامی نمائندے عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کریں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :