2015 نئے پاکستان کا سال ہوگا، عمران خان ، 4دسمبر کو لاہور،8کو فیصل آباد اور12کو کراچی جبکہ 16دسمبر کو پورا پاکستان بند کردینگے، پلان سی کا اعلان ،گیند اب نوازشریف کے کورٹ میں ہے،مذاکرات کرکے دھاندلی کی انکوائری کرائے،پلان سی پر عمل نہ کیا تو پلان ڈی دینگے،نوازشریف اور آصف علی زرداری نے ملک کا اربوں روپے لوٹا ہے،لوٹ مار کرنے والوں کو ڈاکو نہ کہوں تو کیا ہو، سربراہ تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب

پیر 1 دسمبر 2014 08:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے پلان سی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4دسمبر کو لاہور،8کو فیصل آباد اور12کو کراچی جبکہ 16دسمبر کو پورا پاکستان بند کردینگے،گیند اب نوازشریف کے کورٹ میں ہے،مذاکرات کرکے دھاندلی کی انکوائری کرائے،پلان سی پر عمل نہ کیا تو پلان ڈی دینگے،ان کا کہنا تھا کہ عوام نے سردی، گرمی اور شدید شیلنگ میں بھی ساتھ دیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اللہ میری قوم کو اس طرح جگا دے گا،اس نے قوم کو شعور دے دیا ہے، آج خدا پر ایمان رکھ کر کہتا ہوں کہ 2015 نئے پاکستان کا سال ہوگا انہوں نے کہا کہ دھرنے کو109دن ہوگئے،نیا پاکستان سب کو نظر آرہا ہے،تمام پاکستانیوں کو جلسے میں خوش آمدید کہتا ہوں،الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی توسڑکوں پر نکل آؤں گا،الیکشن کے بعد کہا کہ4حلقے کھول دیں،سپریم کورٹ سے انصاف کیلئے گیا،چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے کہا کہ4حلقے کھول دو مگر پتہ نہیں تھا سب میچ فکسنگ میں ملوث ہیں،تمام قانونی راستے اختیار کئے لیکن انصاف نہیں ملاٹ14اگست کو سڑکوں پر نکلا ،دھرنے کا مقصد انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرانا تھا،دھرنا دینے والوں پر تشدد کیا گیا،نوجوانوں پر گولیاں برسائی گئیں،دھرنے میں شریک ہونے والوں پر تشدد کیا گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیلنگ اورلاٹھی چارج سے اپنے نوجوانوں اور خواتین کو زخمی ہوتے ہوئے دیکھا،ہمارا احتجاج جمہوری میں بہتری کیلئے ہے،پاکستان کا نظام طاقتور کو نہیں پکڑ سکتا۔نوازشریف اور آصف علی زرداری نے ملک کا اربوں روپے لوٹا ہے،لوٹ مار کرنے والوں کو ڈاکو نہ کہوں تو کیا ہوں،اقتدار میں آنے سے پہلے ان کے پاس کتنی دولت تھی،2013ء الیکشن کا میچ آصف علی زرداری اور نوازشریف نے ملکر الیکشن کوفکس کیا،2013ء کا الیکشن سب سے بڑا فراڈ ہے،اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں،حکمران ارب پتی ہیں،غریب عوام کے ٹیکس کے پیسے پر میرے خلاف ٹی وی پر اشتہارات چلائے جارہے ہیں،اس کے خلاف عدالت میں جائیں گے،پوچھیں گے کہ عوام کا پیسہ نوازشریف اپنی کرسی بچانے کیلئے کیوں خرچ کر رہے ہیں،الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تو نوازشریف کے زیر نگرانی تفتیش کیسے ہوسکتی ہے،دھاندلی کی ہم نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا 70لاکھ بیلٹ پیپر چھپوائے،سعد رفیق کے حلقے میں ایک لاکھ24بیلٹ پیپر چھپوائے گئے،بیلٹ پیپرچھپوا کر دھاندلی کی گئی،(ن) لیگ کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ دھاندلی سے ملے،رمدے اور افتخار چوہدری نے آر اوز کو استعمال کیا،دھاندلی کے بعد ہمارے پاس2راستے میں چپ کر کے گھر بیٹھ جائیں یا سڑکوں پر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر کھڑے نہ ہوئے تو عام آدمی کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی سے آنے والے حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کرسکیں گے،حکمرانوں کو غریبوں کی نہیں اپنی جیبوں کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پیسہ عوام پر خرچ ہونا ہے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو اہمیت دی جاتی ہے،ہمارے بچے سکولوں سے باہر ہیں ہسپتالوں میں بچے چوہے کے کاٹنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں،حکمران میٹروبس جیسے منصوبے بنا کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیں،میٹروبس کے اربوں روپے شریف خاندان کے جیب میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف لینے کیلئے کروڑوں اربوں کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے35فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دئیے،لیکن ان کی دھاندلی کا مقابلہ نہیں کرسکے،دھاندلی کرکے اور ضمیر بیچ کے اقتدار میں آنے والا کس طرح عوام کے مسائل حل کرسکتا ہے،اگر ہم اس طرح بیٹھے رہے تو پڑھے لکھے اور نوجوان انتخابات میں آگے نہیں آئیں گے،سسٹم قبول کریں تو پھر کوئی مستقبل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں فیصلہ ہوا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنے گا،اس کے نیچے انویسٹی گیشن کمیٹی بنے گی جس میں آئی بی اور آئی ایس آئی کے نمائندوں کو بھی شریک کیا جائے،ہمارا مطالبہ نوازشریف کا استعفیٰ تھا،ہم نے کہا کہ ٹھیک نوازشریف استعفیٰ نہ دیں،ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے،لیکن حکومت نے اس کا جواب نہیں دیا،ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے نیچے کمیشن بنایا جائے جو دھاندلی کی تحقیقات کرے۔

انہوں نے کہا کہ 4دسمبر کو لاہور جارہا ہوں،لاہور بند کروں گا،8دسمبر کو فیصل آباد جاؤں گا،فیصل آباد بند کروں گا،12دسمبر کوکراچی جاؤں گا کراچی بند کروں گا جبکہ16دسمبر کو سارا پاکستان بند کروں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ جلسے اور احتجاج وزیراعظم بننے کیلئے نہیں کررہا،ہم ملک کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں،ہم اپنے ملک کا نظام ٹھیک کرنا ہے۔انہوں نے کہا نوازشریف نے فضل الرحمان کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ خیبرپختونخوا کو بند کردیں،انہوں نے کوشش کی کہ خیبرپختونخوا کے ٹائیگر اسلام آباد نہ پہنچیں،اب دیکھیں تحریک انصاف کے ٹائیگر پاکستان کو کیسے بند کرتے ہیں،نوازشریف کہتے ہیں دھرنے سے نقصان ہوا ہے،وزیرخزانہ کہتے ہیں معیشت بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ4دسمبر کے بعد حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا،میں اپنا حق مانگ رہا ہوں،اپنے صحافیوں،کالم نگاروں اور اینکرپرسن کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوام کو جگایا،دھرنا بھی ہوگا اور دیگر شہروں کو بھی بند کریں گے،16دسمبر کے بعد نسخہ کامیاب نہ ہوا تو پلان ڈی لاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ گیند نوازشریف کے کورٹ میں ہے،مذاکرات کرے اور دھاندلی کی تحقیقات کرائیں