پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مذاکرات کا آٹھو اں دور ، سیاست ، معیشت ، تعلیم، ثقافت اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اتوار 30 نومبر 2014 09:54

برن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء ) پاکستان اور سوئٹزرلینڈ نے سیاست ، معیشت ، تعلیم، ثقافت اور ترقی سمیت بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس بات کا اعادہ برن میں ہونے والے پاکستان سوئٹزرلینڈ مذاکرات کے آٹھویں دور میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

مذاکرات سے دونوں ممالک کو باہمی ، علاقائی اورعالمی مسائل پر کھل کر بات کرنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر اتفاق کیاگیا کہ دونوں فریق پارلیمانی وفود کے تبادلے صنعت وتجارت کے ایوانوں کے درمیان تعاون اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں کام کریں گے۔ دونوں فریقوں نے سیاسی مشاورت کا اگلا دور اگلے سال اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔

متعلقہ عنوان :