بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسر ے روزبھی پاکستان کے سرحدی علاقوں اور پاکستان چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں پر بلا ا شتعال فا ئرنگ اور گولہ باری، بھارتی سکیورٹی فورسز کی چارواہ سکیٹر پر دھمالہ حاکم والا ‘ روڑکی اعواناں‘تلسی پور اور چاروہ میں فائرنگ و گولہ باری، علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،گولہ باری سے تلسی پور میں ایک سکول کو نقصان پہنچا،چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی سے ہندو بنیئے کی توپیں خاموش ہو گئیں

اتوار 30 نومبر 2014 09:54

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء)بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسریروزبھی پاکستان کے سرحدی علاقوں اور پاکستان چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں پر بلا ا شتعال فائیرنگ اور گولہ باری بھارتی سکیورٹی فورسز نے چارواہ سکیٹر پر دھمالہ حاکم والا ۔ روڑکی اعواناں ۔تلسی پور ۔ اور چارواہ میں فائیرنگ کی اور گولے برسائے بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائیرنگ اور گولہ باری سے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا گولہ باری سے تلسی پور میں ایک سکول کو نقصان پہنچاپاکستان چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی سے ہندو بنیاکی توپیں خاموش ہو گئی واقعات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے مسلسل تیسرے روز بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارواہ سکیٹر پر بلا اشتعال فائیرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستان چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں اور سرحدی علاقوں دھمالہ حاکم والا۔

(جاری ہے)

روڑکی اعواناں۔تلسی پور اور چارواہ کے دیہاتوں پر فائیرنگ کی اور گولے برسائے گولہ باری سے تلسی پور میں ایک سکول کو نقصان پہنچاخوش قسمتیسے بھارتی سکیورٹی فورسز نے سکول لگنے سے پہلے فائیرنگ اور گولہ باری کی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا بھارتی سکیورٹی فورسز کی فایئرنگ اور گولہ باری سے علاقوں میں اس قدر خوف و ہرائس پھیل گیا کہ لوگ گھروں ہی میں محصور ہو کر رہ گئے ۔تاہم چناب رینجرز بے بھی بھر پور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں