پاکستان افغانستان کی تعمیر نوکی کوششوں میں بھر پور حصّہ لے رہا ہے، اسحاق ڈار ، نجی شعبے کی سہولت کیلئے روس اور پاکستان کو مصنوعات کے تبادلے ،بنک شاخیں کھولنے کی ضرورت ہے، روسی میڈیاسے گفتگو

اتوار 30 نومبر 2014 09:52

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پا کستان افغانستان کی تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے عالمی برادری کی کوششوں میں بھر پور حصّہ لے رہا ہے۔پاکستان نے اس مقصد کیلئے وزیراعظم کے پروگرام کے تحت اب تک پچاس کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی ہے ۔

(جاری ہے)

روسی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پا۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی سہولت کیلئے روس اور پاکستان کو مصنوعات کے تبادلے اور مارکیٹنگ کی سہولت کیلئے ایک دوسرے کے ملکوں میں بنک کی شاخیں کھولنے کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے تیل کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے کے حوالے سے اپنی تجویز کا اعادہ کیا ہے تاکہ کم ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک اپنے تیل کے بل ادا کرسکیں۔