کسی کو طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دیں گے،آصف زرداری ،جمہوریت کو جمہوریت کے نام پر دی جانے والی دھمکیاں تشویش ناک ہیں، کسی کو طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دیں گے تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہی آ سکتی ہے،سابق صدر کا پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پیغام

اتوار 30 نومبر 2014 09:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ، سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو جمہوریت کے نام پر دی جانے والی دھمکیاں تشویش ناک ہیں۔ کسی کو طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دیں گے تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہی آ سکتی ہے۔میڈیار پورٹ کے مطابق آصف علی زرداری پارٹی کے سینتالیسویں یوم تاسیس میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہی ہیں۔ پیپلز پارٹی جمہوریت اور انسانیت کیلئے اپنا مشن جاری رکھے گی۔ جمہوریت کو جمہوریت کے نام پر دی جانے والی دھمکیاں تشویشناک ہیں لیکن تبدیلی صرف ووٹ سے ہی آ سکتی ہے کسی کو طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دیں گے۔ دو مراحل پر مشتمل پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات اتوار سے شروع ہونگی۔ پہلے مرحلے میں جنوبی اور وسطی پنجاب اور لاہور کے کارکن شریک ہونگے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :