سعودی عرب،ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سرقلم

ہفتہ 29 نومبر 2014 09:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء)سعودی عرب میں گزشتہ روز ہیروئن کے سمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا ، اس طرح وسط اکتوبر کے بعد اس ملک کے سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 9ہو گئی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ محمد رحمان محمداصغر کے خلاف عدالتی کارروائی کی گئی اور اسے مملکت میں بڑی مقدار میں ہیروئن سمگل کر نے کا مجرم پایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کی سزائے موت پر مشرقی صوبہ کے شہر خوبر میں عملدرآمد کیاگیا۔اے ایف پی کے اعداد وشمار کے مطابق اصغر کا شمار ان 74 غیر ملکیوں اور سعودی باشندوں میں تازہ ترین شخص ہے جسے امسال مملکت میں سزائے موت دی گئی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق جس کے اعداد وشمار میں چین شامل نہیں ہے ، تیل کی دولت سے مالا مال اس خلیجی مملکت میں عراق اور ایران کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں دی جانیوالی سزائے موت کی تعداد تیسرے نمبرپر ہے ۔

متعلقہ عنوان :