30نومبر کوپاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے لیے گوجر خان ‘ٹیکسلا اور راولپنڈی کے عوام کا ایک بڑا قافلہ لال حویلی سے لیکرجائیں گے‘شیخ رشید احمد، ملک کے سابق وزیر اعظم‘صدر ‘چیف جسٹس پر حکومت کو الٹانے پر مقدمہ چل سکتا ہے تو جعلی الیکشن پر موجودہ حکومت کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں ہوسکتا‘اگر میری جان کو نقصان پہنچا تو اس کی زمہ داری نوازشریف اور شہباز شریف پر عائد ہوگی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا لال حویلی کے باہر ‘گوجرخان میں ورکزکنوونشن سے خطاب

ہفتہ 29 نومبر 2014 09:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 30نومبر کوپاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے لیے گوجر خان ‘ٹیکسلا اور راولپنڈی کے عوام کا ایک بڑا قافلہ لال حویلی سے لیکر جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہ ملک کے سابق وزیر اعظم‘صدر ‘چیف جسٹس پر حکومت کو الٹانے پر مقدمہ چل سکتا ہے تو جعلی الیکشن پر موجودہ حکومت کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں ہوسکتا ‘ 30نومبر کو امید یہ ہی ہے کہ اجازت مل جائے گی ‘کسی بھی قسم کی روکاٹ ڈالی گئی یا روکا گیا تو حالات کی زمہ دار حکومت ہوگی ‘حکومت جہاں پر روکے گی وہی دھرنے دیدیں گے‘ہم نے ایوب خان کے خلاف بھی تحریک چلائی ‘ظالموں کے خلاف ضمنی الیکشن لڑے ہیں ‘ہم جمہوریت ‘آئین اور قانون پر لڑیں گے ‘اگر میری جان کو نقصان پہنچا تو اس کی زمہ داری نوازشریف اور شہباز شریف پر عائد ہوگی‘4حلقے اس حکومت کے جنازے کے 4پائے بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو راولپنڈی لال حویلی ‘ٹیکسلا اور گوجر خان میں ورکرز کنوونشن سے خطاب کررہے تھے ۔عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ راشد شفیق ‘عوامی انجمن تاجران کے صدر پرویز اقبال پراچہ ‘سٹی جنرل سیکرٹری شہزاد احمد مغل ‘ ترجمان لال حویلی شیخ امین‘ صدر بیرون مغل سرائے فیصل شہزاد ‘عوامی مسلم لیگ گوجر خان کے صدر ملک طارق کے علاوہ دیگر قائدین اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

شیخ رشید احمد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک کے سابق وزیر اعظم‘صدر ‘چیف جسٹس پر حکومت کو الٹانے پر مقدمہ چل سکتا ہے تو جعلی الیکشن پر موجودہ حکومت کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں ہوسکتا ‘ہم عمران خان کے اتحادی ہے اور رہیں گے ‘ہم اپنی پارٹی کے ساتھ چل رہے ہیں ‘ہماری منزل ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایوب خان کے خلاف بھی تحریک چلائی ‘ظالموں کے خلاف ضمنی الیکشن لڑے ہیں ‘ہم جمہوریت ‘آئین اور قانون پر لڑیں گے ‘اگر میری جان کو نقصان پہنچا تو اس کی زمہ داری نوازشریف اور شہباز شریف پر عائد ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتائیں سیف الرحمان کس حیثیت میں چین میں معاہدوں پر دستخط کرتے پھر رہے ہیں ‘ایل این جی کی قیمت نہیں بتائی جارہی ‘خاقان عباسی نے 747جہاز بیچے اور اپنی ائیر بلیو بنا لی ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم قبضہ کرتے تو 60تعلیمی ادارے نہیں بنتے ‘ہم نے تو خالی پلاٹ میں سکول اور کالج بنائے ہیں ‘ہم نے لال حویلی پر کوئی قبضہ نہیں کیا ‘صدیق الفاروق جھوٹ بول رہا ہے‘لال حویلی پاکستان کا قلعہ ہے جب تک میں ہوں یہ قائم و دائم رہے گی ‘دوسری طرف میٹرو بس منصوبے کا انچارج اس شخص کو لگایا گیا جس پر ایفی ڈرین کوٹہ سکینڈل میں فرد جرم عائد ہوچکا ہے‘یہ سوالیہ نشان ہے ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ‘راولپنڈی کی انتظامیہ کو کہتا ہوں وہ ہوش کے ناخن لیں ‘جرائم کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے ‘شیعہ سنی تضادم ہورہا ہے ‘اغواء برائے تاوان معمول کے جرائم بن چکے ہیں اس پر کون نوٹس لے گا ۔انہوں نے کہا کہ 30نومبر کو امید یہ ہی ہے کہ اجازت مل جائے گی ‘کسی بھی قسم کی روکاٹ ڈالی گئی یا روکا گیا تو حالات کی زمہ دار حکومت ہوگی ‘حکومت جہاں پر روکے گی وہی دھرنے دیدیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ‘میں نے ظالم سماج‘ کو آگ لگا دوں تا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے میں اس بیان پر قائم ہوں ‘جب تک ان ظالموں کا احتساب نہیں ہوگا اس ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی ۔