الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا، 55لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کا الزام درست نہیں، انتخابات میں 8لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز تکنیکی وجوہات کی بناء پر اضافی چھاپے گئے تھے تمام بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں چھاپے گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان

ہفتہ 29 نومبر 2014 09:13

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 55لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کا الزام درست نہیں انتخابات میں 8لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز تکنیکی وجوہات کی بناء پر اضافی چھاپے گئے تھے تمام بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں چھاپے گئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عمران خان کے الزامات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے 55لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کی بات درست نہیں عام انتخابات میں ووٹرز کی کل تعداد 8کروڑ 61لاکھ تھی اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے 17 کروڑ 22لاکھ بیلٹ پیپرز درکار تھے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سے 17کروڑ 30لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں بیان کے مطابق ایک بک میں 100 پیپرز ہوتے ہیں اور اس وجہ سے اضافی بیلٹ پیپرز چھپتے ہیں انتخابات میں تمام بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن سے چھپوائے گئے ہیں باہر سے کوئی بھی بیلٹ پیپرز نہیں چھپوایا گیا