بھارتی فوج کی چاروہ سیکٹر پر ایک با ر پھر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھرپور جواب، بھارتی فورسز کی جانب سے آگ اگلنے والے ہتھیاروں کو خاموش کرا دیا

ہفتہ 29 نومبر 2014 09:07

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء )جنگی خبط میں مبتلاء بھارتی فورسز نے ایک بار پھر چار واہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ، بھارتی فورسز نے گاوٴں دھمالہ اور تلسی کو نشانہ بنایا ، چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے آگ اگلنے والے ہتھیاروں کو خاموش کرا دیا۔وسعت پسندانہ عزائم اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت ایک طرف امن کی آشا کا راگ الاپتا ہے تو دوسری جانب اس نے سرحدوں کی خلاف ورزی بلااشتعال فائرنگ پر کمر باندھ رکھی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کی صبح ایک بار پھر بھارتی فورسز نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے چارواہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی اور گاوٴں دھمالہ اور تلسی کو بھاری مشین گنوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے جواب میں چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی فورسز کے آگ اگلنے والے ہتھیاروں کو خاموش کرا دیا۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں ورکنگ باوٴنڈری پر ماہ اکتوبر میں بھارتی فائرنگ سے11 شہریوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 38 افراد زخمی ہوئے جن میں 3رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :