بدقسمتی سے وزیراعظم ملک میں کم، بیرون ملک زیادہ ٹیکس دیتا ہے، عمران خان، نواز شریف درباری بھی ڈھنگ کے نہیں رکھ سکتے،دھرنے سے خطاب

ہفتہ 29 نومبر 2014 09:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے ٹیکسز کی بات چل نکلی، بدقسمتی ہے کہ وزیراعظم ملک میں کم اور بیرون ملک زیادہ ٹیکس دیتا ہے، نواز شریف درباری بھی ڈھنگ کے نہیں رکھ سکتے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد دھرنے سے خطاب میں عمران خان بولے ملک کی بدقسمتی ہے کہ وزیراعظم پاکستان میں لاکھوں اور برطانیہ میں اربوں روپے ٹیکس دیتے ہیں۔کپتان نے اپنی دانست میں نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کی امارت کے بھی پول کھولے، عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ڈھنگ کے درباری بھی نہیں ملتے۔پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگ ہمیشہ سچ بولتے ہیں اور نون لیگ والوں کو صرف جھوٹ بولنا آتا ہے۔