اسد عمر کا چوہدری نثار کو دھرنا ختم کرانے کا چیلنج، وزیر داخلہ میں ہمت ہے تو دھرنا ختم کراکے دکھائیں، رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 28 نومبر 2014 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء) حکومتی گولہ باری پر پی ٹی آئی رہنماء بھی خاموش نہ رہے، دھرنے کو دھرنی کہنے پر اسد عمر نے چوہدری نثار کو آڑے ہاتھوں لی لیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ میں ہمت ہے تو دھرنا ختم کراکے دکھائیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا ہے کہ کسی ایک عدالت نے بھی دھرنے کو غیر قانونی قرار نہیں دیا، چوہدری نثار کو چیلنج کرتا ہوں دھرنی صاف کرنے کی کوشش کرکے دیکھ لیں