سری لنکن فضائیہ کے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ،پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ،گارڈ آف آنر کامعائنہ پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات،پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال ۔سری لنکن وفد کو ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ایک بریفنگ بھی دی ،سری لنکن ائیر چیف کی ایوانِ صدر میں صدر پاکستان ممنون حسین سے بھی ملاقات، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ امور بھی زیرِ بحث آئے،سری لنکن فضائیہ کے سربراہ کا پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ ، پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی

جمعہ 28 نومبر 2014 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء)سری لنکن فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل کولیتھاارونداگوناتلکے نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔گارڈ آف آنر کے معائنہ کے بعد ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے اپنے پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا ۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں سری لنکن ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا ۔

(جاری ہے)

سری لنکن وفد کو ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ایک بریفنگ بھی دی گئی جس میں انہیں پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ کردار سے آگاہ کیا گیا۔

سری لنکن ائیر چیف ایوانِ صدر میں صدر پاکستان ممنون حسین سے بھی ملے۔ دونوں معززین نے باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ امور بھی زیرِ بحث آئے۔بعد ازاں سری لنکن فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل کولیتھاارونداگوناتلکے نے پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ بھی کیا جہاں انکا استقبال چئیرمین پی اے سی کامرہ ائیر مارشل جاویداحمد نے کیا۔

ان کو پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔۔ وفدAircraft Rebuild Factory ، Factory Mirage Rebuild اورAircraft Manufacturing Factoryکا دورہ کیا جہاں انہوں نے JF-17اورSuper Mushshak کی تیاری کے آخری مراحل اور فلائٹ ٹیسٹنگ کی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہا رکیااور خصوصاً JF-17 Co-production Project میں طیارہ سازی کی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ سری لنکنفضائیہکا وفدپاک فضائیہ کے تین روزہ دورے پر آیا ہوا ہے ۔ اس دوران وفد پاک فضائیہ کے مختلف ائیر بیسز اور تنصیبات کا معائنہ کرے گا۔