عمران خان کو نوازشریف کا چہرہ اچھا نہیں لگتا،احسن اقبال، گو نواز گو کی بجائے گو دہشتگردی گو کا نعرہ کیوں نہیں لگایا جاتا، وفاقی وزیر

جمعہ 28 نومبر 2014 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء)وفاقی وزیر ترقی وبہبود آباد احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو نوازشریف کا چہرہ اچھا نہیں لگتا وہ گو نواز گو کی بجائے گو دہشتگردی گو ،گو غربت گو،گو مہنگائی گو کا نعرہ کیوں نہیں لگاتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں انتخابات سے قبل سائنٹفک پول لئے جاتے ہیں،عمران خان انتخابات سے قبل ہونے والا کوئی ایک پول بتادیں جس میں نوازشریف کی مقبولیت کم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو پوری دنیا اور ملک کا ہر ادارہ اور سیاسی جماعتیں تسلیم کرتی ہیں،صرف ایک شخص ہے جو تسلیم نہیں کرتا ہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ان کی منتیں کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے چین کی صدر سمیت کئی دورے ملتوی ہوئے جس کا نقصان پاکستان کو ہوا ہے،پاکستان آج جہاں کھڑا ہے کوئی ایک پارٹی یا لیڈر مسائل کو تنہا حل نہیں کرسکتا ہم سب کو متحد ہوکر مسائل سے چھٹکارا پانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک لیڈر کے پاس صداقت،دیانت،امانت اور سب کچھ ہے،باقی سب جھوٹے اور بددیانت ہیں،خان صاحب کو نوازشریف کا چہرہ اچھا نہیں لگتا،گو نواز گو کی بجائے آج ہمیں گو دہشتگردی گو،گومہنگائی گو،گوغربت گو کا نعرہ کیوں نہیں لگاتے