حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کی بے وقوفی کی تو حالا ت مز ید خرا ب ہو نگے ،چوہدری شجاعت،پی ٹی آئی نے جلسے میں شر کت کیلئے ہمیں کوئی باضابطہ دعوت نہیں دی،صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 27 نومبر 2014 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت 30 نومبر کو بھی عقلمندی کا ثبوت دے تو کچھ نہیں ہوگا‘ پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کی بے وقوفی کی کوشش بھی کی گئی تو خرابی پیدا ہوگی‘ پی ٹی آئی نے جلسے میں شر کت کے لئے ہمیں کوئی باضابطہ دعوت نہیں دی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت 30 نومبر کو عقلمندی کا ثبوت دے تو کچھ نہیں ہوگا۔ اگر پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو خرابی پیدا ہوگی۔ پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر جلسے میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دی۔ پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف سے کوئی ناراضگی نہیں۔ انتخابی اصلاحات کے بعد ہی الیکشن ہوگا اور اصولاً ہونا بھی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :