سیدخورشیدشاہ کی موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے انوکھی تجویز،آئین میں ترمیم کرکے عمران خان کونیاچیف الیکشن کمشنر بنایا جائے، قائدحزب اختلاف

جمعرات 27 نومبر 2014 09:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے آئین میں ترمیم کرکے عمران خان کونیاچیف الیکشن کمشنربنانے کی تجویزدیدی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنرکیلئے کسی نام پراتفاق نہیں ہے اورملک میں سیاسی بحران ہے ،تواس سیاسی بحران کاحل یہی ہے کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنربن جائیں اوروہ چیف بن کرملک میں آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کروادیں ،پھروہ ہاریں یاجیتیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوچیف الیکشن کمشنربنانے کوتیارہیں تاہم اس کے لئے آئین میں ترمیم کرناپڑیگی،ہم آئین میں ترمیم کرکے انہیں چیف الیکشن کمشنربنادیتے ہیں