نیشنل بینک کاشریف برادارن کے خلاف اتفاق فاؤنڈری ریفرینس واپس لینے کا مطالبہ، وزیر اعظم اوروزیراعلی پنجاب کی اتفاق فاؤنڈری کے ذمہ واجبات ادا کر دیے گئے، نیب کو خط

جمعرات 27 نومبر 2014 09:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء) نیشنل بینک آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو سے مطالبہ کیا ہے کہ یف برادارن کے خلاف اتفاق فاؤنڈری ریفرینس واپس لیا جائے، میڈیا رپورٹ مطابق نیشنل بینک کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف او وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی اتفاق فاؤنڈری کے ذمہ واجبات ادا کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت راولپنڈی میں 2001ء میں اتفاق فاوٴنڈریز کے خلاف ریفرنس دائر ہوا۔ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے والے تمام بینکوں کا قرضہ بھی ادا ہو چکا ہے۔ بینک ریکارڈ میں اتفاق گروپ نادہندہ نہیں رہا۔ خط میں نیب سے شریف براداران کے خلاف اتفاق فاؤنڈری ریفرینس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :