عمران خان کو صرف میڈیا ہوا دیتا ہے،وہ عبرت کا نشان بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان،صرف بڑی باتیں کرنے سے بڑے جلسے نہیں ہوسکتے،میڈیا سے بات چیت

جمعرات 27 نومبر 2014 09:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان 30 نومبر کو کچھ نہیں کرنے والے‘ جو شخص تین ماہ تک بیٹھ بیٹھ کے عبرت کا نشان بنا ہوا ہے اس سے بڑے جذبے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ عمران خان کو صرف میڈیا ہوا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تین ماہ گزر چکے ہیں عمران خان دھرنے پر بیٹھا ہوا ہے اس سے اب تک کچھ نہیں ہو پایا۔ دھرنے پر بیٹھ بیٹھ کے وہ عبرت کا نشان بن چکا ہے اور لوگ اس سے اب نفرت کرنے لگے ہیں۔ تیس نومبر کو بھی عمران خان کچھ نہیں کرنے والا صرف بڑی باتیں کرنے سے بڑے جلسے نہیں ہوسکتے۔ وفاقی حکومت گرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :