پاکستان کے 9بڑے شہرو ں کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس موجود ،پنڈی، لاہور ، حیدر آباد کراچی کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ،اسلام آباد، فیصل آباد سے حاصل کیے گئے نمونے وائرس سے پاک ، قومی ادارہ صحت

جمعرات 27 نومبر 2014 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء ) قومی ادارہ صحت نے راول پنڈی سمیت 9شہروں کی سیوریج لائنوں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ، قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راول پنڈی، لاہور ، حیدر آبا ،کراچی، کوئٹٰہ سمیت 9بڑے شہروں کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ فیصل آباد اور اسلام آباد کے سیوریج سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔