کراچی ،ایک گھرسے بازیاب 26 بچیوں کو دارالامان منتقل کرنے کا فیصلہ ،باجوڑکی پولیٹیکل انتظامیہ نے سلارزئی کے علاقے میں کارروائی کے دوران بچیوں کوکراچی بھیجنے کے الزام میں 2افرادکوحراست میں لے لیا

جمعرات 27 نومبر 2014 08:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء )کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے ایک گھرسے بازیاب کرائی گئی 26 بچیوں کو دارالامان منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق والدین ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اپنی بچیوں کو لے جاسکیں گے۔لیاقت آباد میں گزشتہ روز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 26 بچیوں کو اپنی تحویل میں لیاتھا۔ ایس پی لیاقت آباد کا کہنا ہے کہ ایوب نامی شخص مدرسے کی معلمہ حمیدہ خاتون کا مقروض ہے۔

حمیدہ خاتون نے بچیوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے انہیں ایوب کے گھر منتقل کیا تاہم پولیس اس معاملے کی ہرطرح سے چھان بین کررہی ہے۔ صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی نے بچیوں کی برآمدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ان بچیوں کی کفالت کرے گی اور بچیوں کو ان کے والدین تک پہنچائیگی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کی ہدایت پر سیکریٹری وومن ڈیولپمنٹ جمیل میندھرو نے پولیس اسٹیشن میں بچیوں سے ملاقات کی۔

ادھرباجوڑکی پولیٹیکل انتظامیہ نے سلارزئی کے علاقے میں کارروائی کے دوران بچیوں کوکراچی بھیجنے کے الزام میں 2افرادکوحراست میں لے لیا،گرفتارملزمان مدرسے کی معلمہ کے رشتہ دارہیں ۔باجوڑایجنسی کی تحصیل سلارزئی کے علاقے پشرمیں پولیٹیکل انتظامیہ نے بدھ کی شام ایک کارروائی کی اورمدرسے کی بچیوں کوکراچی بھیجنے کے الزام میں دوافرادکوحراست میں لے لیاہے ۔گرفتارہونے والے سمیع اللہ اوراحسان اللہ مدرسے کی معلمہ حمیدہ کے رشتہ دارہیں،جنہوں نے بچیوں کوکراچی لے جانے میں مددکی ہے ۔انتظامیہ کاکہناہے کہ حراست میں لئے گئے افرادسے تفتیش جاری ہے کہ بچیوں کوکب اورکیسے بھیجاگیاہے

متعلقہ عنوان :