کھٹمنڈو میں پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں ، بھارتی وزارت خارجہ

بدھ 26 نومبر 2014 09:23

کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء)بھارتی وزارت خارجہ نے پاک بھارت وزراء اعظم کی متوقع ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی ملاقات شیڈول میں نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سارک سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے نیپال کے شہرکٹھمنڈو میں ہیں جہاں پر وہ آج نیپال سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی کٹھمنڈو میں موجود ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں سربراہان کی ملاقات کٹھمنڈو سے30کلومیٹر دور ڈوہی کھیت کے مقام پر متوقع ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوں سربراہان کی ملاقات کی خبروں کی تردید کردی۔ترجمان اکبرالدین کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی ملاقات شیڈول میں نہیں ہے،بھارت سالوں سے نتیجہ خیز مذاکرات کی بات کرتا ہے اور پاکستان جانتا ہے کہ بھارت کیا چاہتا ہے

متعلقہ عنوان :